1 اپریل، 2017، 9:04 PM

داعش کے سربراہ ابوبکرالبغداد کا نائب فضائی حملے میں ہلاک

داعش کے سربراہ ابوبکرالبغداد کا نائب فضائی حملے میں ہلاک

عراقی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکرالبغداد کے نائب ایاد الجمیلی کو فضائی حملے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سرکاری ٹی وی نے انٹیلی جنس اداروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم  داعش کے سربراہ ابوبکرالبغداد کے نائب ایاد الجمیلی المعروف ابو یحیی کو فضائی حملے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا گیا ہے۔ عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شام کی سرحد سے متصل علاقے القیم میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایاد الجمیلی سمیت داعش کے دیگر رہنما بھی مارے گئے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق فضائی حملے میں مارا جانے والا کمانڈر ایادالجمیلی داعش کی اندرونی سیکیورٹی یونٹ کا سربراہ تھا ۔ اطلاعات کے مطابق داعش نے اپنے اہم دہشت گرد کمانڈروں اور فوجیوں کو مسجد النوری میں منتقل کردیا ہے۔ مسجد النوری کے آ س پاس عراقی فورسز اور داعش دہشت گردوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔

News ID 1871498

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha